زمین کے سودوں سے متعلق فیصلے پر نیپال کی نظر ثانی

فروری 08, 2012
A زیادہ بڑا | زیادہ چھوٹا | ری سیٹ <span class="translation_missing">ur, articles, print</span> تبصرہ کریں

کھٹمنڈو، نیپال -- وزیر اعظم بابو رام بھٹا رائے نے بدھ (8 فروری) کو کہا کہ وہ کابینہ کے اس فیصلے پر دوبارہ غور کریں گے جس میں اس نے ماؤنواز بغاوت کے دوران طے ہونے والے زمین کے سودوں کو قانونی حیثیت دینا چاہی ہے۔ جمعرات (9 فروری) کو ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں ماؤنواز چیئرمین پشپا کمال دھال اور ان کے نائب موہن بیدھیا کے سامنے اس مسئلہ پر بحث کی جائے گی۔

تین بڑی سیاسی پارٹیوں، یو سی پی این- ماؤنواز، سی پی این - یو ایم ایل، اور نیپالی کانگریس پارٹی نے بدھ کے روز کھٹمنڈو کے نواح میں واقع گوکرنا فاریسٹ ریزورٹ پر سات گھنٹے کا ایک اجلاس منعقد کیا۔

حزب اختلاف کی این سی اور یو ایم ایل پارٹیوں نے کہا کہ اس بات کا تعین کرنے کے لیے کہ زمین کے سودوں کے مسئلے پر احتجاج دوبارہ شروع کرنا چاہیے کہ نہیں، وہ جمعرات کو ہونے والے کابینہ کے فیصلے کا انتظار کریں گی۔

اس مضمون کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ (کل ووٹ: 0)

0 ناپسند

تبصرہ کریں (تبصروں کی پالیسی)* ظاہر کیے گئے خانوں کی ضرورت ہے

سروے

عوامی غم و غصہ کے بعد، ہندوستانی حکومت نے خواتین کے خلاف متشدد جرائم پر سزاوں کا جائزہ لینے کا وعدہ کیا۔ کیا قانون سازی کے حالیہ اقدامات ان جرائم سے نپٹنے کے لیے کافی ہیں؟.

نتائج دیکھیں

تصویری مضمون

   یہاں، وزیر برائے صنعت و تجارت رشاد باثی الدین (وسط میں) اور روایتی صنعت اور چھوٹے کاروبار کی ترقی کے وزیر ڈگلس دیوآنندا (دائیں جانب) 18 جنوری کو جافنا بین الاقوامی تجارتی میلہ برائے 2013 کا افتتاح کر رہے ہیں، جس کا مقصد اس علاقے میں ہونے والی معاشی بحالی کو تقویت دینا ہے جو ماضی میں میدان جنگ بنا ہوا تھا۔ ]تصاویر از نیلوپل پیریرا/خبر[

ملک کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر و ترقی کے منصوبے سری لنکا کی معیشت کے لیے باعث تقویت

سری لنکا میں 2009 میں خانہ جنگی کے خاتمے کے بعد اس ملک سمیت دیگر ممالک نے ملک کی معیشت اور اس کے بنیادی شہری و ملکی ڈھانچے کو بحال کرنے کے لیے بھاری سرمایہ کاری کی ہے۔ سن 2011 تا 2012 کے دوران سری لنکا کے معاشی نمو کی شرح تمام جنوبی ایشیائی ممالک کے مقابلے میں سب سے زیادہ تھی۔