جافنا میں بارودی سرنگوں سے دو لڑکے ہلاک

اپریل 26, 2012
A زیادہ بڑا | زیادہ چھوٹا | ری سیٹ <span class="translation_missing">ur, articles, print</span> تبصرہ کریں

کولمبو، سری لنکا -- اے ایف پی نے جمعرات (26 اپریل) کو اطلاع دی کہ ملک کے سابق جنگی علاقے میں دو لڑکے اس وقت ہلاک ہو گئے جب وہ ایک ایسی بارودی سرنگ سے کھیل رہے تھے جو پہلے پھٹی نہ تھی۔ جنگ کے خاتمے کے بعد ہونے والی اس نوعیت کی یہ پہلی ہلاکتیں ہیں۔

فوجی ترجمان روون ونیگاسوریا نے بتایا کہ بدھ کی شام کو جزیرہ نما شمالی جافنا میں واقع پیلائی میں 4 سالہ اور 2 سالہ دو بھائی اس وقت ہلاک ہو گئے جب وہ چیز دھماکے سے پھٹ گئی جس کے ساتھ وہ کھیل رہے تھے۔

"بظاہر یہی معلوم ہوتا ہے کہ یہ بچے، افراد ہلاک کرنے کے لیے بنائی گئی بارودی سرنگ سے کھیل رہے تھے جو اس سے پہلے پھٹی نہ تھی"، انہوں نے کہا۔ "یہ بہت ہی افسوسناک بات ہے کہ اس علاقے میں بارودی سرنگوں کے بارے میں تعلیمی پروگراموں کے باوجود ایسا سانحہ پیش آیا"۔

ونیگاسوریا نے بتایا کہ ہمسایہ ضلع کیلینوچھی میں بھی اس سال کے اوائل میں پانچ بچے اسی نوعیت کے حادثے میں زخمی ہوئے تھے، تاہم کوئی اموات واقع نہیں ہوئی تھیں۔

علیحدگی پسند تامل ٹائگر باغیوں کو مئی 2009 میں فوجی دستوں کی طرف سے شکست فاش ہو جانے کے بعد فوج اور غیر سرکاری تنظیموں نے بارودی سرنگیں ہٹانے کا کام زیادہ تیز کر دیا ہے۔

اس مضمون کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ (کل ووٹ: 0)

0 ناپسند

تبصرہ کریں (تبصروں کی پالیسی)* ظاہر کیے گئے خانوں کی ضرورت ہے

سروے

عوامی غم و غصہ کے بعد، ہندوستانی حکومت نے خواتین کے خلاف متشدد جرائم پر سزاوں کا جائزہ لینے کا وعدہ کیا۔ کیا قانون سازی کے حالیہ اقدامات ان جرائم سے نپٹنے کے لیے کافی ہیں؟.

نتائج دیکھیں

تصویری مضمون

   یہاں، وزیر برائے صنعت و تجارت رشاد باثی الدین (وسط میں) اور روایتی صنعت اور چھوٹے کاروبار کی ترقی کے وزیر ڈگلس دیوآنندا (دائیں جانب) 18 جنوری کو جافنا بین الاقوامی تجارتی میلہ برائے 2013 کا افتتاح کر رہے ہیں، جس کا مقصد اس علاقے میں ہونے والی معاشی بحالی کو تقویت دینا ہے جو ماضی میں میدان جنگ بنا ہوا تھا۔ ]تصاویر از نیلوپل پیریرا/خبر[

ملک کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر و ترقی کے منصوبے سری لنکا کی معیشت کے لیے باعث تقویت

سری لنکا میں 2009 میں خانہ جنگی کے خاتمے کے بعد اس ملک سمیت دیگر ممالک نے ملک کی معیشت اور اس کے بنیادی شہری و ملکی ڈھانچے کو بحال کرنے کے لیے بھاری سرمایہ کاری کی ہے۔ سن 2011 تا 2012 کے دوران سری لنکا کے معاشی نمو کی شرح تمام جنوبی ایشیائی ممالک کے مقابلے میں سب سے زیادہ تھی۔