جموں و کشمیر پولیس نے لشکرِ طیبہ کی ایک اکائی کا خاتمہ کر دیا

جون 16, 2012
A زیادہ بڑا | زیادہ چھوٹا | ری سیٹ <span class="translation_missing">ur, articles, print</span> تبصرہ کریں

سری نگر، بھارت: مقامی میڈیا کے مطابق، ایک ترجمان نے جمعرات (14 جون) کو کہا کہ پولیس نے لشکرِ طیبہ کے پانچ جنگجوؤں کو حراست میں لیا ہے جن پر مئی میں چاناپورا برج پر بم حملے کی کوشش کرنے والی اکائی کا حصہ ہونے کا شبہ ہے۔

وسطی کشمیر رینج کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس افادل مجتبی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ 17 مئی کو قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کو نشانہ بنانے والے منصوبہ شدہ آئی ای ڈی (امپرووائزڈ ایکسپلوسِو ڈیوائس) حملے کا مقصد عوام میں دہشت پھیلانا تھا۔

پولیس حملے کی اس کوشش کو اُس وقت روکنے میں کامیاب ہو گئی تھی جب وہ ہونے ہی والا تھا، انہوں نے پُل کے قریب ایک گاڑی میں لدا ہوا دھماکہ خیز مواد دیکھا اور کنٹرول شدہ دھماکے کے ذریعے اسے ناکارہ کر دیا۔

مجتبی نے مزید کہا کہ بم کے لیے مواد مقامی طور پر ہی تیار کیا گیا تھا اور بہت سی چیزیں روز مرہ کے استعمال کی تھیں، جیسے کہ دودھ کے دھاتی کین۔

مجتبی نے کہا، "اگرچہ آئی ای ڈیز اور ایسے کار بموں کا استعمال ایک نیا رجحان ہے، ہم اپنی طرف سے اسے ختم کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں"۔

اس مضمون کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ (کل ووٹ: 0)

0 ناپسند

تبصرہ کریں (تبصروں کی پالیسی)* ظاہر کیے گئے خانوں کی ضرورت ہے

سروے

معروف عالم مولانا وحید الدین کے مطابق، "انتہا پسندی اسلام میں قابلِ قبول نہیں"۔ آپ کے خیال میں کیا مسلم علماء نے اہل ایمان کو اسلامی نظریے کے حقیقی رُخ کی تعلیم دینے کے لیے مناسب اقدامات کیے ہیں؟

نتائج دیکھیں

تصویری مضمون

   یہاں، وزیر برائے صنعت و تجارت رشاد باثی الدین (وسط میں) اور روایتی صنعت اور چھوٹے کاروبار کی ترقی کے وزیر ڈگلس دیوآنندا (دائیں جانب) 18 جنوری کو جافنا بین الاقوامی تجارتی میلہ برائے 2013 کا افتتاح کر رہے ہیں، جس کا مقصد اس علاقے میں ہونے والی معاشی بحالی کو تقویت دینا ہے جو ماضی میں میدان جنگ بنا ہوا تھا۔ ]تصاویر از نیلوپل پیریرا/خبر[

ملک کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر و ترقی کے منصوبے سری لنکا کی معیشت کے لیے باعث تقویت

سری لنکا میں 2009 میں خانہ جنگی کے خاتمے کے بعد اس ملک سمیت دیگر ممالک نے ملک کی معیشت اور اس کے بنیادی شہری و ملکی ڈھانچے کو بحال کرنے کے لیے بھاری سرمایہ کاری کی ہے۔ سن 2011 تا 2012 کے دوران سری لنکا کے معاشی نمو کی شرح تمام جنوبی ایشیائی ممالک کے مقابلے میں سب سے زیادہ تھی۔